کیچ نوجوان پچھلے 5 روز سے لاپتہ ہے ،لواحقین

 


بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ الندور کے رہائشی نوجوان وحید ولد جمعہ سکنہ الندور بلیدہ  پچھلے پانچ روز سے لاپتہ ہے ۔ 

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوان رواں مہینے 6 جون 2024 کو  میناز بازار سے نکل کر اپنے گھر واقع الندور  بلیدہ جارہا تھا ،مگر وہ گھر نہیں پہنچا اور  لاپتہ ہے ۔ 

لواحقین نے اپیل کی ہے نوجوان کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں ۔ 

آپ کو علم ہے اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد اس طرح سفر دوران لاپتہ ہوئے ہیں ،جن کے بارے بعد میں پتہ چلا ہے کہ پاکستانی فورسز نے چوکیوں یا انکے علاقائی کارندہ جنھیں عرف عام میں  مسلح جتھوں ( ڈیتھ اسکوائڈ ) نے خفیہ اداروں  فوج کی ایماء پر  اغوا کرلیاہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post