قلات کے علاقے کپوتو کے رہائشی یتیم بچوں بی بی کبرا بی بی نمرا بی بی کوثر مزمل عمرانی امداد حسین عمرانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ظالم سردار ہمارے جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں، اسلحہ کی زور پر طاقتور سر دار زمین داروں سے پیسے وصول کرکے ہڑپ کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اس سےقبل محتسب اعلی بلوچستان نے فیصلہ کیا تھا ، مگر محتسب اعلی کے فیصلے کو ماننے سے بااثر شخص مکمل انکاری ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا ہے ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کا از خود نوٹس لیکر ہمیں حق اور انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر 2 اپریل کو متاثرہ یتیم بچے قرآن پاک ساتھ اٹھا کر قلات سے کوئٹہ لانگ مارچ کرکے وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے ۔
انہوں نے قلات کے سیاسی سماجی حلقوں طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس لانگ مارچ میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ انھیں انصاف مل سکے۔