پسنی سے تربت رات گئے جاتے ہوئے گاڑی کی ٹائر پھٹ جانے الٹ گئی جس کے نتیجے کے نتیجے میں اسکول ٹیچر رخسانہ کفایت سکنہ کلاتک سورگ بازار ھلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
جنھیں لوگوں نے اپنی مدد آپ ہسپتال پہنچا دیا ۔
ادھر حب مشرقی باٸ پاس پر واٹر ٹینکر مشرقی باٸ پل کے نزدیک بریک فیل ہونے کی سبب حادثے کا شکار ہوگیا ،جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی
ٹرانسپورٹر برادری کا کہناہے کہ مشرقی باٸ پاس پل کافی عرصہ سے نامکمل ہے۔ جس کی چڑھائی سے اترتے بھاری لوڈنگ گاڑیوں کے بریک فیل ہوجاتے ہیں ۔
ان کا کہناہے کہ بائی پاس شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ، مگر پل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آئے روزحادثات رونما ہورہے ہیں۔
ٹرانسپورٹر نے مطالبہ کیا کہ مشرقی بائی پاس پل کو فوری مکمل کیا جاۓ اور ٹرانسپورٹر کو حادثات کی صورت میں ہونے والے بھاری نقصان سے بچایا جاۓ۔