قلات : مسلح افراد نے موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں”رہوں” کے مقام میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے نصب شدہ ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا ،جبکہ ٹاور کے مشینری و بیٹری سمیت دیفر آلات کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ٹاور اڑانے کے بعد علاقے میں موبائل فون سروس مکمل معطل ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قلات ہی کے علاقوں گزگ، جوہان، کشان شیخڑی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے مذکورہ یوفون کمپنی کے موبائل ٹاوروں کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post