مقبوضہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،وہاں کا باشندہ ہلاک، اسلحہ بر آمد

کوئٹہ / راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کی جانب بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کامبینہ شخص مارا گیا، اسلحہ سمیت گولیاں بر آمد کرلی گئیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ شخص کی بلوچستان کے علاقے سمبازا میں موجودگی کی اطلاعات پر انہیں پکڑنے کیلئے آپریشن کیا، یہ شخص ملحقہ قبائلی اضلاع میں کارروائیوں کی تیاری کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز کے علاقے کا محاصرہ کرنے پرحملہ آوروں نے فرار ہونے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک مبینہ شخص مارا گیا، آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ سمیت گولیاں برآمد کرلی گئیں، سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پر قبضہ برقرار رکھنے اور پاکستان سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔ Share

Post a Comment

Previous Post Next Post