گوادر میں بارشوں سے اولڈ ٹاؤن، سربندر اور پشوکان بری طرح متاثر ہوئے

کوئٹہ :بلوچستان کے ساحلی علاقے ضلع گوادر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے بالخصوص اولڈ ٹان گوادر، سربندر اور پشوکان سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ درجنوں کچے مکانات منہدم، سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل،گلی کوچے اور سڑکیں تالاب بن گئیں پاکستان آرمی ضلعی انتظامیہ کی مد د کیلئے پہنچ گئی۔پاکستان آرمی نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیاں جاری رکھیں۔ اور لوگوں میں راشن،ٹینٹس اور بستروں کی فراہمی کو یقنی بنایا۔ پاکستان آرمی نے گوادر شہر اور اس کے گردونواح میں چھوٹی اور بڑی مشینوں کے ذریعے گلی اور محلوں سے پانی کی نکاسی کی۔گوادر سمیت سربندر اور ایسٹ بے ایکسپریس وے سے ملحقہ علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن تا حال جاری ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post