صوابی کار الٹ جانے سے4 افراد جاں بحق،4 شدید زخمی

صوابی ,صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر تورڈھیر کے مقام پر دوسری گاڑی کوبچاتے ہوئے پر موٹرکار الٹ جانے سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات رورل ہیلتھ سنٹر تورڈھیر کے قریب ایک موٹر کار دوسری گاڑی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار 35 سالہ سردار علی۔پچیس سالہ جاوید۔بائیس سالہ دلبر اوردس سالہ احمد جاں بحق جبکہ شہزاد۔ نبیل۔ ارسلان اور زبیر شدید زخمی ہوگئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق تورڈھیر سے جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق حکیم آباد نوشہرہ سے ہیں۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیااور کار کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اورجاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post