قلات پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ میر سراج جتک کے بھائی سمیت دو افراد کو قتل کردیا ۔ علاقائی ذرائع

 


قلات ( بلوچستان ٹوڈے) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ 
قلات شیخ حاجی کے مقام پر گزشتہ شام قتل ہونے والے دونوں افراد بارے علاقائی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ  پاکستانی فورسز  فرنٹیئر کور کے  گشتی  پارٹی نے
میر سجاد احمد جتک ولد رستم خان جتک اور مزار خان ولد عبد الصمد قبیلہ نیچاری سکنہ قلات  کو قتل کردیا ،جب وہ گھر کے نزدیک روڈ کنارے بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھے ۔

انھوں نے کہاکہ فورسز نے انھیں شہید کرنے کے بعد جب  نزدیک آکر  نے دیکھا کہ وہ دونوں  نہتے ہیں تو  انھیں ہسپتال پہنچانے کے بجائے وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
بعد ازاں علاقہ مکینوں  نے مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی جس کے بعد میتیں ہسپتال پہنچادیئے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق  میر سجاد احمد جتک جبری لاپتہ میر سراج جتک ولد میر رستم خان جتک کے بھائی ہیں ،جسے پاکستانی فورسز نے 4 مارچ 2017 کو جبری لاپتہ کردیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہے ،میرسراج جتک کی بازیابی کیلے لواحقین خصوصا انکی بیٹی ماہین جتک سرگرم ہیں اور باپ کی بحفاظت بازیابی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ کے ہمراہ شال  اسلام آباد لانگ مارچ میں بھی  شریک تھیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقع کے بعد  اہلخانہ سکتے میں ہے، کیوں کہ ریاستی فورسز نے  ایک بھائی کو لاپتہ اور دوسرے کو بے گناہ  شہید کردیا ، ان کا تیسرا بھائی کم سن ہے ،گھر کے کفیل میرسراج کے جبری گمشدگی کے بعد میر سجاد تھے ،انکے شہادت کے بعد اہلخانہ ڈپریشن کا شکار ہیں ،اور ایسا کوئی نہیں ہے جو اہخانہ کی آواز بنے اور میڈیا تک انکے خاندان کے ساتھ ہونے والے ریاستی  ظلم  کو بیان کر سکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post