نوشکی دوسرے روز فوجی آپریشن جاری

 


نوشکی ( ویب ڈیسک ) نوشکی میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ، جھڑپون کی اطلاعات،


گذشتہ روز صبح سویرے نوشکی کے پہاڑی سلسلے دوسئے، منجرو اور گردنواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا جس میں پاکستان فورسز کو زمینی اور فضائی کمک حاصل تھی۔


‎علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ روز سے متعدد ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے جن میں گن شپ ہیلی کاپٹر شامل تھے، علاقے میں شدید دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی ہے۔


تاہم ابتک سرکاری سطح پر اس آپریشن کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


علاقائی زرائع کے مطابق گذشتہ صبح شروع ہونے والے آپریشن میں آج ایک بار پھر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ جھڑپوں کی بھی اطلاعات پیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post