راسک (ویب ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع راسک کے علاقے پارود چوراہے پر قابض ایرانی فورسز کی جانب سے ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 26 سالہ شہرام وطن خواہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع راسک کے گاؤں نصیرآباد کا رہائشی اور ملک کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ لینڈ کروزر میں سوار دوسرے بلوچ شہری کی شناخت بلال بہرام زئی کے نام سے کی گئی ہے، جو گولی لگنے سے زخمی ہوا اور قابض فورسز نے اُسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فورسز کی کارروائی بغیر کسی پیشگی اطلاع یا وجہ کے کی گئی، بلوچ عوام کے خلاف ایک اور کھلی جارحیت ہیں