افغانستان میں داعش کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ عبدالحمید سنگریار گرفتار

کابل : باختر نیوز ایجنسی جس پر اس وقت طالبان کا کنٹرول ہے کے مطابق اس شخص کی شناخت عبدالحمید سنگریار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سابق گورنر اور بلخ میں داعش کے حملوں کو منظم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے داعش کے رکن کا تعاقب کر رہے تھے اور اسے کل شام ایک خصوصی آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔ طالبان کے مطابق داعش کے رکن کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں کابل، مزار شریف اور دیگر افغان صوبوں میں خودکش حملوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post