ٹائسن نے دورانِ پرواز مداح پر مکے برسا دیئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق عالمی باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے دورانِ پرواز مداح سے تنگ آکر اس پر مکوں کی بارش کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن کو دورانِ پرواز ایک نوجوان مداح نے بےحد تنگ کیا، پہلے مداح مائیک ٹائسن کے کان میں مسلسل بولنے لگا جس پر انہوں نے مداح کو آرام سے بیٹھنے کا کہا۔شروع میں، ٹائسن نے مداح اور اس کے دوست کےساتھ دوستانہ برتا کیا تاہم اس واقعہ نے اس وقت شدت اختیار کی کہ جب مداح نے ٹائسن کو اکسانا بند نہیں کیا۔ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے کھڑے ہو کر شدید غصے میں مداح پر حملہ کیا اور اس پر مکوں کی بارش کردی۔اس تمام واقعہ کے دوران پرواز میں موجود دیگر مسافر اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس اور ایئر لائن نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post