بلوچ لبریشن آرمی نے تربت بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں آج تربت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جیئند بلوچ نے اپنے بیان کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ آبسر پُل کے مقام سے گذر رہی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا دھماکے کے نتیجے میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جیئند بلوچ کا کہنا تھا دشمن فوج نے حسب معمول سرمچاروں کے حملے کے بعد اپنے شکست خوردہ فوج کے مورال کو بلند رکھنے کیلئے مذکورہ مقام کو سیل کرکے اپنے جانی اور مالی نقصانات میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن فوج پر اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post