مستونگ دو گروہوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

مستونگ( نامہ نگار) مستونگ علاقے سورگز اور پڑنگ آباد میں دو گروہوں میں مسلح تصادم،فائرنگ سے ایک شخص جانبحق تین افراد زخمی ہوئے سورگز کے علاقے میں دو گروہوں میں مسلح تصادم،فائرنگ سے ظہوراحمد لہڑی جاں بحق،جبکہ حاجی محمدحسن بنگلزئی زخمی ہوگیا، جبکہ پڑنگ آباد کے علاقے کاریز کلان میں مسلح تصادم میں دو افراد شوکت بنگلزئی اور ثناءاللہ دہوار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں، سورگز اور پڑنگ آباد کے دونوں واقعات کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔اطلاع ملنے پر لیویز حکام بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجارہاہیں تاہم مزید کاروائی ولی خان لیویز فورس کررہی ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post