خضدار میں فراہمی آب کے تالاب کچرے سے بھر گئے، آلودہ پانی کی فراہمی

خضدار (نامہ نگار ) نال شہر ودیگر علاقوں کے پینے کے پانی اور باغات کو پانی فراہم کرنے والا چشمہ اور تالاب کچروں سے بھرنے کی وجہ سے پانی مکمل ختم ہونے کو ہے، پہلے پانی بہت زیادہ تھا اور تالاب صاف تھا لوگ پانی اپنے گھروں میں لیجاتے اور تالاب کے پانی سے اپنے باغوں میں پانی دیتے تھے، خشک سالی کی وجہ سے چشمہ کا پانی مکمل کم ہوا رہا ہے، چشمہ کے نالی اور تالاب کچروں سے بھرنے کی وجہ سے پانی جو تھوڑا رہ گیا ہے ضائع ہورہا ہے۔ تالاب اور نالیاں کچروں سے بھرنے کی وجہ سے پانی آلودہ اور بدبو دار ہوگیاہے۔ پانی وضو اور غسل کرنے کے قابل بھی نہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نال شہر ودیگر علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے چشمہ اور اسکی نالیوں اور تالاب کو صاف کرکے مزید مشکلات سے بچائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post