بلوچستان کے 22 اضلاع میں 25 ہزار افراد کوسنٹ فلائی نامی مکھی نے کاٹ لیا،،،محکمہ صحت کے پاس لیشمینا کے علاج کا انجکشن موجود نہیں.ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کوئٹہ،قلعہ عبداللہ،جعفرآباد اور کیچ ہائی رسک قراردے دیاسنٹ فلائی چہرے اور ہاتھوں پر حملہ کرتی ہے جس سے نکلنے والے دانے کو لیشمینا اور علاقائی زبان میں سال دانہ کہتے ہیں علاج نہ ہونے کے باعث یہ دانہ تین انچ تک پھیل کر عمر بھر کے لئے متاثرہ حصے پر بد نما نشان چھوڑ جاتا ہے،،،دوسری جانب سینٹ فلائی کے خاتمے کے لئے وسیع رقبے پر پھیلےبلوچستان کے علاقے دور دور ہونے کی وجہ سے اسپرے مہم میں مشکلات کا بھی سامنا ہے ڈی جی ہیلتھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو سینٹ فلائی کی گروتھ بڑھنے کے ساتھ مریضوں کی تعداد بھی تشویشناک حد پر پہنچ جائے گی...*